• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹ سہولت اسکیم کا غلط استعمال، ٹیکسٹائل کمپنی کا 2 ارب کا ٹیکس فراڈ

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ڈائر یکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ کسٹم ( نارتھ) اسلام آباد نے ایک ٹیکسٹائل کمپنی کا ایکسپورٹ سہولت سکیم کےغلط استعمال کےذریعے تقریباً دو ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کا سکینڈل پکڑ لیا، ذرائع کےمطابق ٹیکسٹائل  کمپنی  نے گارمنٹس کی تیاری اور ای ایف سی سکیم کوذریعے افغانستان میں برآمدات کیلئے ڈیوٹی و ٹیکس فری ٹیکسٹائل فیبرک درآمد کیا ، مذکورہ کمپنی نے مینوفیکچرنگ کی اس سہولت کو استعمال کر تے ہوئے گارمنٹس کو برآمدات کرنےکے بجائے مقامی مارکیٹ میں فروخت کر دیا ، جس پر ڈائر یکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نارتھ کسٹم اسلام آباد کی ٹیم کی جانب سے سٹاک کو چیک کرنے پر انکشاف ہوا ہے۔

اہم خبریں سے مزید