اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) الیکشن کمیشن کے حکام اور عملہ سیکریٹری عمر حمید خان کی سرکردگی میں آج (پیر) سینیٹ کی خیبرپختونخوا اسمبلی سے ارکان کا انتخاب کرانے کی غرض سے پشاور پہنچ گیا ہے۔ااداروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت ، PTI کے 35ارکان کی بغاوت کا امکان ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف سے ان انتخابات کو رکوانے اور تاخیر کرانے کے لئے شدید ترین مزاحمت کی گئی ہے اور اس کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ قابل اعتماد ذرائع نے جنگ / دی نیوزکو اتوار کی شب بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے انتخابی عمل کو رکوانے کے لئے آخری کوشش کے طور پر اس عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا جس کےسربراہ نےاتوار کی دوپہر مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان کی حلف برداری کے لئے صوبائی گورنر فیصل کریم کنڈی کو مامور کیا تھا اور تیسرے پہر صوبے کے گورنر ہاؤس میں خوش اسلوبی سے حلف برداری ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے وفاقی ادارے اور صوبائی پولیس الیکشن کمیشن کے حکام اور عملے کوان کے فرائض کی بجا آوری کے دوران مکمل تحفظ فراہم کرے گی اس طرح انتخابی عمل کسی ناخوشگوار صورتحال سے دو چار ہونے سے محفوظ رہے۔