لاہور(خصوصی نمائندہ)’’پڑھوگے تو بڑھو گے‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فروغ تعلیم کیلئے شاندار اورمنفرد منصوبہ شروع کیا ہے- پنجاب میں ”سکول آن وہیل“،”موبائل لائبریری آن وہیل“،”موبائل لائبریری“شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے-سکول آن وہیل دوردراز اوردشوار گزار علاقوں میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں گے-سکول آن وہیل الیکٹرک رکشے میں بنایا جائے گا،رکشے کی چھت پر سولر پینل لگائے جائیں گے-سکول آن وہیل میں موجود ٹیچرکسی گلی محلے یا بستی میں چھتری نما سائبان کے نیچے فولڈنگ کرسیاں لگائیں گے-سکول آن وہیل میں پڑھنے والے بچوں کو کتابیں بھی مہیا کی جائیں گی-سکول آن وہیل میں ننھے بچوں کی دلچسپی کیلئے پینٹنگ کا سامان بھی موجود ہوگا-سکول آن وہیل میں چھوٹے بچوں کی دلچسپی کیلئے مختلف ایجوکیشنل ٹوائزبھی رکھے جائیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سکول آن وہیل کی اصولی منظوری دے دی-سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بچوں کیلئے لائبریری آن وہیل پراجیکٹ بھی شر وع کرے گا-لائبریری آن وہیل مختلف علاقوں میں جا کر بچوں کو کتابیں پڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی-