کراچی(اسٹاف رپورٹر)پکنک میں جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہونے والے تمام افراد آپس میں دوست اور زیادہ تراورنگی ٹاؤن 12نمبر کے رہائشی تھے،حادثے میں جاں بحق نوجوان 20سالہ بشرخان اورنگی ٹاؤن 12کا رہائشی اورچھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پرتھا جاں بحق نوجوان ارباب اورنگی ٹاؤن ساڑھے 8نمبرکا رہائشی تھا، حادثے میں جاں بحق ہونے والا احسان اللہ اورنگی ٹاؤن ایم پی آرکالونی کا رہائشی اور بس کاکنڈیکٹر تھا۔بشیر خان کے گھر والوں کا کہنا ہےکہ دوستوں نے ملکر گرمی کے موسم میں خوشی خوشی کینجھر جیل پکنک کا پروگرام بنایا،کسے معلوم تھا کہ انکی تفریح کہ یہ پروگرام اہل خانہ پر قیامت بن کر ٹوٹےگی ۔