• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسوس ناک خبر سن کر ہمارے پاؤں تلے زمین نکل گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینجھر جیل جاتے ہوئے ٹھٹہ بائی باس پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے اسد اورعبدالرؤف آپس میں کزن اوراورنگی ٹاؤن نمبر 12 کے رہائشی تھے متوفی اسد کے بہنوئی عارف نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن سے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریبا ڈھائی بجے کے قریب بس میں سوار ہوکر 40سے 45افراد پکنک پر کینجھرجھیل جانے کے لیے روانہ ہوئے تھے اورصبح پانچ بچے کے قریب حادثے کی اطلاع ملی کہ بس گھائی میں جا گری ہے جس کے نتیجے میں ان کا برادر نسبتی اور کزن سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 کے قریب افراد زخمی ہو گئے ہیں ،افسوس ناک خبر سن کر ہمارے پاؤس تلے زمین نکل گئی ،رات کو خوشی خوشی تفرییح کے لئےجانے والے اپنے عزیزوں کی لاشیں اٹھانے کو ملیں گی۔
اہم خبریں سے مزید