• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام افراد کی لاشوں کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینجھر جیل پر جاتے ہوئے راستے میں ٹریفک حادثہ کےنتیجے میں جاںبحق ہونے والے تمام افراد کی لاشوں کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مقامی قبرستانوں میں سپر د خاک کردیا گیا ،حادثے میں جاں بحق ہونے اسد اور عبدالرؤف کی نمازجنازہ اورنگی ٹاؤں نمبر12 ارکان گراؤنڈ میں ادا کردی گئی،بعد ازاں انہیں اورنگی ٹاؤں نمبر 14 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجون بشر خان کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اورنگی ٹاؤن 12 نمبر بروہی ہوٹل کے قریب واقع مسجد میں اداکی گئی اور تدفین اورنگی ٹاؤن نمبر14 میں واقع قبرستان میں کی گئی جاں بحق نوجوان ارباب کی نماز جنازہ بعد نماز عصر اورنگی ٹاؤں ساڑھے آٹھ جامعہ وحیدیہ میں ادا کی گئی اور تدفین اورنگی ٹاؤن 14 سی قبرستان میں کی گئی حادثے میں جاں بحق دیگر افراد کی نمازجنازہ بھی ان کی رہائش گاہ کے قریب مساجد میں ادا کرنے کے بعد انہیں بھی مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید