• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی رورڈ پر واٹر ٹینکر کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان بھائی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے ہاتھوں معصوم شہریوں کو کچلنے کا سلسلہ رک نہ سکا، ٹریفک پولیس کراچی شہر میں جاری ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے- کورنگی روڈ پر تیزرفتارواٹرٹینکرنے موٹر سائیکل سوار2نوجوان بھائیوں کو کچل دیا جس کے باعث دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے،حادثے کے بعد موقع پر موجود مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، پولیس نے واٹرٹینکر کوآگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ،ڈیفنس تھانے کی حدود کورنگی روڈ آغا خان سگنل کے قریب تیزرفتارواٹرٹینکررجسٹریشن نمبرٹی ٹی سی 237 نے موٹر سائیکل سوار2 نوجوان بھائیوں توصیف شاہ اور ایان شاہ ولد افضل شاہ کوکچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے -دونوں بھائیوں کی لاشیں فوری طور پرجناح اسپتال منتقل کردی گئیں ۔ واقعے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر موقع پر چھوڑ کر فرارہوگیا جب کہ جائے حادثہ پر موجود مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی،حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اورفوری طور پر فائر بریگیڈ کو طلب کرکے واٹر ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پایا گیا ،پولیس نے واٹرٹینکرکو آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لےلیا۔
اہم خبریں سے مزید