پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا جو بعد میں منفی رجحان میں تبدیل ہوگیا۔
دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 379 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 217 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 201 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
بازار میں آج 60 کروڑ شیئرز کا کاروبار 23 ارب 52 کروڑ میں طے ہوا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انڈیکس نے ملکی تاریخ کی بلند ترین ایک لاکھ 40 ہزار کی حد عبور کر لی تھی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 597 کی سطح پر بند ہوا تھا۔