• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان اور اسرائیل تنازع پر امریکا اسرائیل کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا، امریکی خصوصی ایلچیی

شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل تنازع پر امریکا اسرائیل کو کچھ کرنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی تھامس بیرک نے بیروت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اسرائیل پر امریکا صرف اثر انداز ہو سکتا ہے۔

امریکی خصوصی ایلچی نے کہا کہ شام کی صورتحال پر امریکا تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔

تھامس بیرک نے کہا کہ شامی حکومت کو جوابدہ ٹہرانے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید