اورکزئی (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے اورکزئی میں دہشتگردوں نے چوکی پر حملہ کردیا، اورکزئی اسکاؤٹس کے 8اہلکار شہید ہوگئے،جوابی کارروائی میں4دہشتگرد ہلاک ہو گئے ۔پولیس کے مطابق اورکزئی غنڈہ میلہ چوکی کے قریب دہشتگردوں کی گاڑیوں پر فائرنگ سے اورکزئی اسکاؤٹس کے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشتگرد بھی مارے گئے۔ شہدا میں سپاہی راحت خان، سپاہی عشرت، سپاہی ثنا اللہ، حوالدار نصیب شامل ہیں۔ فورسزکی جانب سے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔