• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ کا دورہ اقوام متحدہ، امریکا میں آباد کشمیریوں کی توقعات؟

نیویارک (تجزیہ ، عظیم ایم میاں)وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کا دورہ، امریکا میں آباد مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر کے کشمیریوں کی توقعات ؟ کشمیر کو متنازع قرار دینے والا اقوام متحدہ کا سیکریٹری جنرل، بھارت کیلئے ویٹو استعمال کرنے والا روس اب پاکستان دوست ہے ،صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کا وعدہ بھی کرچکے۔ پاکستان لفظی حمایت سے آگے حکمت عملی اختیار کرے۔ پاکستان اگلے (10) روز کیلئے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا صدر رہنے کے بعد سبکدوش ہوجائے گا جبکہ دسمبر 2026میں وہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر رہنے کی دو سالہ مدّت بھی پوری کرلے گا۔ پاکستان کا ریکارڈ ہے کہ تقریباً ہر10 سال بعد وہ سیکورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہوتا چلا آرہا ہے اور وہ ہر بار ایک ماہ کی متعین مدّت کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت بھی کرتا رہا لیکن اس مرتبہ امریکا میں آباد مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیریوں نے پاکستان کی سیکورٹی کونسل کی رکنیت اور کشمیری نژاد وزیر خارجہ اور ڈپٹی پرائم منسٹر کی نیویارک آمد اور سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے کچھ زیادہ توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ اُن کی توقعات میں پاکستان اور چین کے درمیان مستحکم تعلقات اور افادیت کا علم ساری دنیا کو ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پہلگام کے علاقے سے جنم لینے والے واقعہ کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور بھارتی جارحیت کوجنم دیا۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے نہتے کشمیری عوام بھارتی فوج اور حکمرانوں کے ہاتھوں ظلم کی چکّی میں سالہا سال سے پس رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید