• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک پیشرفت، عسکریت پسند ڈرون سے فورسز پر حملے کرنے لگے

پشاور ( جنگ نیوز) پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے شمال مغربی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے کمرشل ڈرونز (کواڈ کاپٹرز) کا استعمال شروع کر دیا ہے، جو اس غیر مستحکم خطے میں ایک خطرناک پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ چار پنکھوں والے ڈرون استعمال کرکے بم و مارٹر شیل چوکیوں اور تھانوں پر گرا ئے جارہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی اور سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس خطرے سے نمٹنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ جنگجو ہم سے زیادہ جدید اسلحہ سے لیس ہیں۔ٹی ٹی پی کے ترجمان نے برطانوی خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہم اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کی کوشش ضرور کر رہے ہیں، لیکن ہمارے پاس فی الحال ڈرون استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں۔ پولیس افسر محمد انور کے مطابق رواں ماہ بنوں ضلع میں دو ڈرونز نے ایک پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قریبی گھر میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔ہفتہ کو ایک اور پولیس اسٹیشن پر ڈرون پرواز کرتا دیکھا گیا، جسے پولیس اہلکاروں نے اسالٹ رائفل سے مار گرایا۔
اہم خبریں سے مزید