• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت، موسلا دھار بارشیں، بابو سرٹاپ میں 8 گاڑیاں بہہ گئیں، 3 سیاح جاں بحق

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)گلگت بلتستان میں موسلا دھار بارشیں،بابو سرٹاپ میں8گاڑیاں بہ گئیں،3سیاح جاں بحق، این ڈی ایم اے نے بابوسر میں سیلابی صورتحال کے بارے میں رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے بابوسر ٹاپ کے گرد 7سے 8کلومیٹر کے علاقے میں شدید لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 14سے 15مقامات پر بڑے پیمانے پر راستے مسدود ہوگئے۔

 تر جمان کے مطا بق مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

سیاحوں کو چلاس میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ۔سیلابی ریلے میں 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایک زخمی شخص آر ایچ کیو میں زیر علاج ہے۔ 

پھنسی گاڑیوں کو ملبے سے نکالنے کا کام جاری ہے تاہم، بھاری پتھروں اور ملبے کے باعث باقی علاقے پیدل رسائی کے لیے بھی ناقابل عبور ہیں۔

اہم خبریں سے مزید