• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے ڈی آئی جی سے مبینہ طور پر کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کا رشوت مانگنے کا انکشاف

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے ڈی آئی جی سے مبینہ طور پر کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں کا رشوت مانگنے کا انکشاف ہوا ہے،ڈی آئی جی ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف ) عثمان غنی صدیقی کلفٹن کے علاقے میں شام کے اوقات میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر میکسیکن کھانوں کا اسٹال لگاتے ہیں ،اور انکے کھانے کے اسٹال کی سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچی ہوئی ہے،اپنے ایک انٹرویو کے دوران ڈی آئی جی عثمان غنی صدیقی نے انکشاف کیا ہےکہ سی بی سی والوں نےمیرا اہلیہ کے ساتھ فوڈ اسٹال لگانے پرمجھ سے رشوت کا تقاضا کیا،مجھے کہا گیا کہ پیسے دو نہیں تو سامان اٹھا لیں گے ،انہوں نے بتایا کہ ان دنوں وہ چیئرمین اینٹی کرپشن تھے ،میں نے سی بی سی اہلکاروں کو اپنا کارڈ دیا اور کہا کہ صبح میرے دفتر آکر پیسے لے لو۔
اہم خبریں سے مزید