• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس ‘‘پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ شہزادہ الولید بن خالد بن طلال کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے،ان کی طویل اور دلیرانہ جدوجہد نے دنیا بھر میں بہت سے لوگوں سے تعریف اور دعائیں حاصل کیں۔
اہم خبریں سے مزید