• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر عہدے سے مستعفی

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے صحت کی وجوہات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بھارتی صدر دروپدی مرمو کے نام اپنے استعفیٰ میں 74 سالہ دھنکھر نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال کو ترجیح دینے اور طبی مشورے کی پابندی کرنے کے لیے وہ آئین کے آرٹیکل 67(a) کے تحت فوری طور پر بھارت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔ دھنکھر نے اگست 2022 میں بھارت کے نائب صدر کا عہدہ سنبھالا۔
اہم خبریں سے مزید