• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمیرا اصغر کے فلیٹ میں پایا گیا پاؤڈر لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے معاملے پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سےتفتیش جاری ہے، تفتیشی ٹیم کو حمیرااصغر کے فلیٹ میں مختلف جگہوں سے پاؤڈر پایا گیا ہے جسے مٹی کے برتن میں رکھا گیا تھا ، پولیس نے پاؤڈر کو کیمیائی تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تفتیشی ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ ممکنہ طور پر پاؤڈر کی وجہ سے لاش کی بدبو نہ پھیلی ہو، کیمیائی تجزیے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گا کہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے ملنے والا پاؤڈر ہے کیا ؟
اہم خبریں سے مزید