• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کا بنگلہ دیش میں جہاز کے حادثہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں مائل سٹون سکول ڈھاکہ پر جہاز کے حادثہ میں انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے بنگلہ دیش کے عوام بالخصوص اس سانحہ کے متاثرین ،جن میں کئی نوجوان شامل تھےکہ لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نےکہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ مشکل کی اس گھڑی میں یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید