• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی بھرتیاں کیس، چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور (نیوز رپورٹر)اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہورکےجج شاہ رخ ارجمند نے غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر ڈاکٹر غلام محمد علی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔وکیل صفائی نے کہا کہ ڈاکٹر غلام محمد علی پر پہلے استعفے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، جب وہ نہیں مانے تو ایف آئی درج کروا دی گئی،ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ 164 پوسٹوں کا اشتہار دیا اور 332 افراد بھرتی کیے گئے، 70لوگوں کا ڈائریکٹ تعلق چیئرمین اور پی اے آر سی اور کونسل کے لوگوں کے ساتھ ہے، 70 لوگوں کی بھرتی گھر سے ہی کر لی گئی،ڈاکٹر غلام محمد علی کا بھرتیوں سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔
اہم خبریں سے مزید