لاہور(آئی این پی ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن سے قبل پارلیمنٹرینز کو یاددہانی کروائی کہ بیلٹ پیپر پر عبدالکریم کے ساتھ حافظ نہیں لکھا، آپ حافظ کو نہ ڈھونڈتے رہیے گا ، عبدالکریم نام لکھاہے اس کے آگے 1لکھنا ہے ،یہ صرف یاددہانی کیلئے ہے کہ مجھے خود نہیں پتا تھا کہ عبدالکریم کے نام کے ساتھ حافظ نہیں لکھا ہواہے۔
سینئر وزیر کی پارلیمنٹرینز کے ساتھ خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی جس میں مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ آج اللہ کا شکر ہے کہ ہم اپنے حلقوں میں عزت سے جاتے ہیں ۔
انہون نے کہا کہ مشکل وقت بھی ہم پر گزرا ہے ، عوام جان چکی ہے کہ نوازشریف ، شہبازشریف ، مریم نواز اور ن لیگ ہی وہ جماعت ہے جو عوام کو ریلیف اور ترقی دینا جانتی ہے ۔