• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا پانچ کسٹمز افسران کو بدانتظامی، غفلت اور نااہلی پر سزاؤں کا فیصلہ

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) ایف بی آر کا 5کسٹمز افسران کو بدانتظامی، غفلت اور نااہلی پر سزاؤں کا فیصلہ،چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان افسران کے خلاف سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020کے تحت انکوائری مکمل ہونے پر معمولی سزاوں کے احکامات جاری کر دیے۔ نوٹیفکیشن نمبر 1638-C-III/2025کے تحت ملیر گلریز، اپریزر کسٹمز (ایسٹ) کراچی کو بدانتظامی، سینئر افسران کے ساتھ بدتمیزی اور ڈپٹی کلیکٹر/لا افسر کی نافرمانی پر جرم ثابت ہونے پرانکر یمینٹ ایک سال کیلئے روک دیا جبکہ پرفارمنس الاؤنس چھ ماہ کے لیے روک دیا گیا ۔اسی طرح نوٹیفکیشن نمبر 1637-C-III/2025 تحت فراز کریم، پرنسپل اپریزر (TS-17، معطل شدہ)، کلیکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی پر Samsung Galaxy Tablets A7 کی کلیئرنس میں غلط تشخیص اور جانچ کے الزام میں انکوائری مکمل کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید