• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس کے جتنے ووٹ تھے اسکو ملے اس کو آگے لیکر جانا چاہئے، امیر مقام

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا کہ سینیٹ میں وہ لوگ آگے آنے چاہئیں جو پارٹی کے نظریئے پر یقین رکھتے ہیں،صوبائی صدر مسلم لیگ نون خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آج جس کے جتنے ووٹ تھے ا سکو ملے اس چیز کو آگے لے کر جانا چاہئے،میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو ٹکٹ دیئے گئے، سینیٹ الیکشن میں جو فارمولا طے پایا تھا اس کے تحت ہوئے ہیں لیکن ایک سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ جب بھی سینیٹ الیکشن ہوتا ہے تو اس میں لڑائی جھگڑا ضرور ہوتا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید