ممبئی (جنگ نیوز)جمعیت علمائے ہندکے صدر مولانا ارشد مدنی کاکہنا ہےکہ ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے سے انصاف کا سربلندہوا‘سپریم کورٹ کو اس پر از خود سو موٹو نوٹس لینا چاہئے‘فیصلے سے اس بات کی ایک بارپھر تصدیق ہوگئی جو ہم برسوں سے کہتے آئے ہیں کہ مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے جھوٹے الزام میں گرفتارکر کے ان کی زندگیوں کو تباہ وبربادکرنا ایک بڑے کھیل کا حصہ ہے، ایسا کرکے نہ صرف بے گناہوں کوجیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچادیا جاتاہے بلکہ اس کے ذریعہ ایک پوری قوم کو بدنام اوررسوابھی کیاجاتاہے‘ہم برسوں سے یہ مطالبہ بھی کرتے آئے ہیں کہ تفتیشی ایجنسیوں اور پولیس کی جواب دہی طے کی جانی چاہئے‘ جب تک ایسا نہیں کیاجائے گا۔