اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے دور کا سب سے بڑا چیلنج فیک نیوز، پروپیگنڈا اور غلط معلومات ہیں۔انفارمیشن گروپ کے افسران ملک کی نظریاتی سرحدوں کے اولین محافظ ہیں جو نہ صرف حکومت کے امور کی موثر ترجمانی کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ انفارمیشن سروس میں گمنام ہیروز کی ایک طویل فہرست ہے جنہوں نے ملک کے لئے حیرت انگیز کارنامے سرانجام دیئے۔