کراچی(اسٹاف رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قائم کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 10 ارب 56 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جون 2025کے یں روشن اکاؤنٹس کے ذریعے 18کروڑ 20لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی، جب کہ مالی سال 2025 میں مجموعی طور پر 2ارب 31کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں۔