• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی بایوٹکس پر مزاحمت خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ، لاکھوں اموات کا امکان

لندن( نیوز ڈیسک)ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ سپر بگ مزید لاکھوں افراد کو ہلاک اور 2050 تک سالانہ 2 ٹریلین ڈالر خرچ کر سکتے ہیں۔ 122 ممالک کے لیے اینٹی بائیوٹک مزاحمت کے بوجھ پر تحقیق نے سنگین معاشی اور صحت کے نتائج کی پیش گوئی کی ہے۔ ادویات پر تحقیق کرنے والے معروف عالمی ادارے انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلوایشن (IHME) نے خبردار کیا ہے کہ اینٹی بایوٹکس پر مزاحم(Antimicrobial Resistance – AMR) جراثیم اگلے 25 سال میں دنیا بھر کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 2050 تک صرف امریکہ میں 13 لاکھ 40 ہزار اور برطانیہ میں 1 لاکھ 84 ہزار افراد ہر سال ایسی بیماریوں سے ہلاک ہو سکتے ہیں جن پر اینٹی بایوٹکس اثر نہیں کرتیں۔ایسی بیماریاں عام انفیکشنز کے مقابلے میں دو گنا زیادہ مہنگی ہوتی ہیں کیونکہ ان میں دوسری لائن کی مہنگی ادویات، طویل علاج اور خصوصی نگہداشت کی ضرورت پڑتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید