اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ سیکرٹیریٹ گروپ گریڈ 20 کے جوائنٹ سیکرٹری نیشنل سکیورٹی ڈویژن عثمان سروش علوی کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ڈیپوٹیشن پر تین سال کے لیے سندھ حکومت میں تعینا ت کیاگیا ہے ،سیکشن افسر شازیہ میر نجکاری ڈویژن سے وزارت موسمیاتی تبدیل ،سارہ شاہد پورٹس اینڈ شپنگ ونگ کراچی تعینات، ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر قاسم عباس کی خدمات محکمہ صحت کے پی کے کو واپس،شازمہ گوہر قومی ادارہ صحت میں تعینات، جبکہ گریڈ 17کی سبجیکٹ اسپیشلسٹ (انگریزی) ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، خیبر پختونخوا حکومت گُل ناز کی وفاقی نظامت تعلیم اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں 21اپریل 2025سے 2 سال کی توسیع کی گئی ہے۔