اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی خودکار انفارمیشن ایکسچینج سافٹ ویئر کے لیے ٹی او آرز بنانے کی غرض سے بزنس ڈومین ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن نمبر 1516-IR-I/2025 مورخہ 18 جولائی 2025 کو جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اس ٹیم میں چیف انٹرنیشنل ٹیکسز ایف بی آر ہیڈ کوارٹر فدا محمد، سیکریٹری آٹومیٹک ایکسچینج آف انفارمیشن ایف بی آر ہیڈ کوارٹر مہدی حسن، ریونیو ایڈوائزر REMIT ایف سی ڈی او اکبر میو، ڈائریکٹر پی آر اے ایل ڈاکٹر فرید ظفر، پرنسپل ڈیٹا انجینئر پی آر اے ایل عظیم شوکت اور نیٹ ورک مینیجر پی آر اے ایل ریاض عالم شامل ہیں۔