• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی سہ ماہی کیلئے مختص 15 فیصد وفاقی ترقیاتی فنڈز یکمشت جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تاستمبردوہزارپچیس کی مدت کےلیے مختص تمام پندرہ فیصدوفاقی ترقیاتی فنڈز یکمشت جاری کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت منصوبہ بندی نےجاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں ایک سو اکتالیس ارب روپے سے زائد کےتمام ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے لیے اپ فرنٹ ون لائنر منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطا بق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے تمام 15فیصد ترقیاتی فنڈزجو141ارب روپے سے زائد بنتے ہیں جاری کرنےکی منظوری دی گئی ہے،فنڈزکےاجراء کےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنر اتھارایزیشن دی،اپ فرنٹ ون لائنرمنظوری تمام وزارتوں اورڈویژنزکو ارسال کردی گئی-اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پروفاقی ترقیاتی بجٹ جاری کرنےکی حکمت عملی وزارت خزانہ نے مرتب کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید