خیرپور/پرجو گوٹھ(بیورو رپورٹ/نامہ نگار) خیرپور میں دریائے سندھ کے بائیں کنارے کچے کے گوٹھ گل محمد کھورکھانی میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ باپ بیٹے سمیت3افراد قتل امن وامان قائم رکھنے کیلئے گاؤں میں بھاری پولیس فورس مقرر کردی گئی تفصیلات کے مطابق خیرپور میں دریائے سندھ کے ق خیرپوررس مقررکچے کے گوٹھ بائیں کنارے کچے کے گوٹھ گل محمد کھورکھانی میں دیرینہ دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی جس کےنتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد مارے گئے مارے جانےوالوں میں ایک گروپ کے محمد رمضان کھورکھانی ان کابیٹا آندل کھورکھانی اور دوسرے گروپ کامحمد علی کھورکھانی شامل ہیں پولیس ذرائع کے مطابق رے گروپ کے ائرنگی برادری کے دو گروپوں میں پرانا تنازعہ چل رہا تھا جس پر واقعہ پیش آیامقتولین کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کےحوالے کردی گئی ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی کےمطابق امن وامان قائم رکھنے کیلئے گاؤں میں بھاری پولیس فور س مقرر کردی گئی ہے جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا ہےملزمان کو گرفتار کرکے انصاف کےکٹہڑے میں لائیں گے ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے واضح کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کو آہنی ہاٹھوں سے نمٹا جائےگا۔