اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے افغانستان کے پاکستان میں سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی محمد علی درانی نے افغانستان کی قیادت کے لئے پاکستان کے عوام کی طرف سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا فریقین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا ،سابق وفاقی وزیر نےکہا کہ پاکستان اور افغانستان میں خوشگوار تعلقات دونوں ممالک اور خطے کی معاشی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے،ملاقات میں عوام کی سطح پر دوطرفہ رابطوں کو بہتر بنانے اور بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ملاقات میں دونوں ممالک کے تاجروں، چیمبرز اور کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا محمد علی درانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں خوشگوار تعلقات دونوں ممالک اور خطے کی معاشی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے۔