• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر ایک سال میں 392 خواتین قتل، ہیومین رائٹس کمیشن

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔ ان میں سے پنجاب میں 168، سندھ میں 151، خیبر پختونخوا میں 52، بلوچستان میں 19جب کہ اسلام آباد سے دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں گزشتہ برس ریپ کیسز کی تعداد 1969، گھریلو تشدد کے کیسز کی تعداد 299، جلائے جانے کے واقعات 30 اور تیزاب گردی کے 43کیسز سامنے آئے۔رپورٹ کے مطابق سال 2024میںجبری تبدیلی مذہب کے کیسز کی تعداد 11جب کہ دیگر واقعات میں ملک بھر میں 980 خواتین کو قتل کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید