لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان سول سروسز اکیڈمی میں گزشتہ بلوچستان ، فاٹا اور کے پی کے تعلق رکھنے والے پولیس سروس آف پاکستان، فارن سروس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سمیت دیگر سروسز کے افسران (پروبیشنرز) پر مشتمل خصوصی بیچ کے لئے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام کا باقائدہ آغاز ہو گیا۔ پاکستان کا مستقبل بہت تابناک ، زرلشتہ فاطمہ، اعتماد کے فقدان کو دور کرنا ہوگا ، طوبیٰ موسیٰ،21ویں ترمیم بہترین انیشیٹو،ثناء رحمان، 75سالوں میں بہت نشیب و فراز دیکھے ،آئین پاکستان پڑھیں جو آپ کیلئے بائبل کی حیثیت رکھتا ہے، فرحان عزیز خواجہ ، پاکستان سول سروسز اکیڈمی کی تاریخ میں یہ پہلا خصوصی بیچ ہے جس میں پولیس سروس آف پاکستان، فارن سروس اور آفس مینجمنٹ گروپ میں سلیکٹ ہونے والی ایک بڑی تعداد بلوچستان ، سندھ ، فاٹا اور کے پی کے سے تعلق رکھنے والی خواتین افسران کی ہے۔