• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، گریڈ 17 تک کے 22 افسران و ملازمین کے تبادلے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی)کے گریڈ سترہ تک کے 22افسران و ملازمین کا ملتان سے لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ، ان ملازمین کا تبادلہ کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (ملتان کمانڈ)سے کنٹرولر ملٹری اکائونٹس (ایل سی ) اور سی ایل اے ( ڈی ایس ) لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ،مجاز اتھارٹی ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کی منظوری سے اسسٹنٹ ایم اے جی (ایڈمن)محمد عثمان نے ان تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ، ان احکامات کے تحت اسسٹنٹ اکائونٹ آفیسر زبیدہ نور سی ایم اے ملتان کمانڈ سے سی ایل اے( ڈی ایس) لاہور، سینئر آڈیٹرز محمد سلیم کو ملتان سے سی ایم اے (ایل سی) ، منیر اختر کو سی ایل اے (ڈی ایس)،عبدالغفور ، رانا محمد ارشد نذیر ، عبدالحمید ، منور علی ، ارشاد حسین ، حق نواز امیر ، سیف اللہ خان کو سی ایم اے (ایل سی )، محمد فاروق باجوہ کو سی ایل اے (ڈی ایس )، محمد عمران، محمد عباس کو سی ایم اے (ایل سی ) ، وسیم دین کو سی ایل اے (ڈی ایس )، اشفاق علی کو سی ایم اے (ایل سی )، عثمان بشیر کو سی ایل اے (ڈیس ایس )،محمد یحیٰ انور اور سلطان حیدر کو سی ایم اے (ایل سی )، سادات علی شاہ اور محمد اجمل کو سی ایل اے (ڈی ایس )، عقیلہ ریاض کو سی ایم اے ملتان سے سی ایم اے (ایل سی)لاہور جبکہ عابدہ نورین قریشی ڈی اے ایف کو ملتان کمانڈ سے سی ایم اے (ایل سی)لاہور تبادلہ کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید