راولپنڈی (حافظ وسیم اختر)پمز ہسپتال کے 2رکنی میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں نورمقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر ذاکر کا طبی معائنہ کیا،جیل ذرائع کے مطابق پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزاسلام آباد کے نیورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر عامر نوید اور سائیکا ٹری ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر شفقت نوازپر مشتمل دورکنی بورڈ نے سوموار کی دوپہر سینٹرل جیل راولپنڈی میں امریکی شہریت رکھنے والے سزائے موت کے قیدی ظاہر جعفر کاتفصیلی میڈیکل چیک اپ کیا۔