لاہور (نمائندہ جنگ) حکمران جماعت مسلم لیگ نون نے سینیٹ کیلئے پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست دو تہائی اکثریت سے جیت لی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں، ان کے مدمقابل اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار 99 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، پولنگ کے دوران 345 ووٹ کاسٹ ہوئے، لیکن 3 ووٹ مسترد ہوگئے۔ پولنگ کا وقت مکمل ہونے پر پریذائیڈنگ افسر، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ نے نتائج کا اعلان کیا۔ اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبدالکریم اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر عبدالستار کے درمیان تھا جبکہ خدیجہ صدیقی اور اعجاز منہاس آزاد امیدوار تھے۔