اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیااور واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ واقعےمیں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے تمام تر قانونی اقدامات کیے جائیں ۔