کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے میثاق جمہوریت دوئم لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے معاہدے پرنظرثانی کی جائے،نئے میثاق جمہوریت میں 1973 آئین کی بالادستی، اور پار لیمنٹ، قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی،آزادانہ اور منصفانہ انتخابات، طاقت کی ٹرائیکوٹومی،بلوچستان کا مسئلہ،کے پی اور فاٹا کے ضم شدہ اضلاع کے درمیان مسائل،اندرونی دہشت گردی،اور ایگزیکٹو اور ملٹری بیوروکریسی کے درمیان کوآرڈینیشنکو اہمیت دی جائے۔