• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، وزیر مذہبی امور کی حافظ عبد الکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف ، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حافظ عبد الکریم کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے سینیٹ میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں، وفاقی اکائیوں کی مضبوطی اور جمہوری اقدار کی پاسداری کیلئے سینیٹرز کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کو پنجاب سے سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید