• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار)شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈا پور کوگرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم، جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے مبینہ شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالتی طلبی کے باوجود علی امین گنڈا پور عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ ان کے وکلاء بھی موجود نہیں تھے۔ جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ بار بار کیس کال کرنے پر بھی کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا، علی امین گنڈا پور کو 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے اڑھائی بجے تک آخری موقع دیا جاتا ہے، اگر اڑھائی بجے تک علی امین گنڈا پور اور وکیل پیش نہیں ہوتے تو 342کے بیان کا حق ختم کر دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید