• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرس پرزائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح، سیکرٹری اوقاف

لاہور(خبرنگار) سیکرٹری/ چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے داتاؒدربار تعمیراتی پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔سیکریٹری اوقاف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرس سے قبل دربار شریف کا گرے سٹرکچر مکمل کردیا، زائرین چوکھٹ پر حاضر ی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرس کے موقع پر زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی اوّلین ترجیح ہے۔ داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔ موجودہ حکومت مزارِ اقدس کو ایکʼʼ ماڈل شرائنʼʼ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے۔عہد ِ حاضر میں حضرت داتاؒ صاحب کی تعلیمات سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتاؒ دربارشیخ جمیل احمد، ایس ڈی اوداتاؒ دربار قیصر منیر،میسر ز انجم حفیظ کے انجینئر شہزاد حفیظ اورداتاؒ دربار ایڈ منسٹریشن کے دیگرآفیسران واہلکاران بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید