• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ کا تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز

لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ لاہور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پہلا کیمپ ریاض منصور ٹرسٹ ہسپتال میں لگایا گیا، جہاں مرکزی مسلم لیگ کے 100 نوجوانوں نے خون کا عطیہ دے کر مہم کا آغاز کیا۔تقریب میں سٹی صدر معاذ اشتیاق، صدر مسلم یوتھ لیگ انس سلیمان، صدر راوی روڈ وقاص احمد سمیت دیگر مقامی عہدیداروں نے شرکت کی۔ رہنماؤں نے خون عطیہ کرنے والے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے جذبہ ایثار کو سراہا۔
لاہور سے مزید