• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہیں،صوبائی وزیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے ہیلتھ سسٹم کو مذید فعال اور متحرک کیا جا رہا ہے، غریب آدمی کو بلا معاوضہ طبی سہولیات کی فراہمی وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے یہاں محکمہ صحت و آبادی میں وزیر اعلیٰ پنجاب ہیلتھ ویجیلنس ٹیموں اور گاڑیوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری صحت و آبادی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر زوہیب و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر صوبائی صحت نے ویجیلنس ٹیموں سے بھی ملا قات کی۔ خواجہ عمران نذیر نے خود ڈرائیو کر کے نئی ہیلتھ ویجیلنس گاڑیوں کو پہلی اسائنمنٹ کے لئے روانہ کیا۔
لاہور سے مزید