• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا حافظ عبدالکریم کو سینٹرمنتخب ہونے پرمبارکباد

لاہور(خصوصی رپورٹر،خبرنگار)اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر، سینئر نائب صدر پروفیسر عدنان فیصل، پنجاب کے صدر میاں محمد اصغر ، علامہ فیاض احمد سلفی، مولانا عبدالستار نیازی اور حافظ ذوالقرنین محمدی  اور علامہ زبیر احمد ظہیر نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبدالکریم کو سینٹ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر ساجد میر کی خالی نشست پر مولانا حافظ عبدالکریم کو سینٹ کے ممبر بنانے کے فیصلے کو ملک بھر کے علماء تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔  وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے سینٹ نشست کے انتخابات میں کامیابی پر حافظ عبدالکریم کو مبارکباد دی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی واضح برتری قیادت پر اعتماد کا عکاس ہے، جمہوری اور سیاسی عمل کی فتح عوام کو مبارک ہو، پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی سالمیت کو ملحوظ خاطر رکھا ہے۔ 
لاہور سے مزید