• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہنی روڈ 8روز سے گیس بند،مکینوں کااحتجاجی مظاہرہ

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) موہنی روڈ کے علاقے میں کاردار پارک اوراحمد پارک میں 8روز سے گیس بند،لوگ روزانہ بازار سے مہنگا کھانا کھانے پر مجبور،مکین خصوصا"غریب لوگ صبح شام حکام کو بد دعائیں دینے لگے،شہریوں نےگزشتہ روز بھاٹی چوک میں سوئ گیس دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، سوئی گیس افسر نےمظاہرین کو بتایاگیس کے پائپ 8جگہ سےٹوٹ کر پانی سے بھر گئےہیں،واسا پانی نکالےگا تو پھر ہمارا عملہ پائپ مرمت کریگا،مظاہرین نے ایم پی اے بلال یا سین کے دفتر میں جا کر بھی احتجاج ریکارڈ کرایا-
لاہور سے مزید