• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،ڈاکٹرفاروق افضل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میں پہلی بار جنرل ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کیلئے ایروبک کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے فیزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوئیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت کے مطابق مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ فیزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے مکمل ہوئی۔ اس موقع پر جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین،ہیڈآف فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حافظ سید اعجاز احمدبرق،ڈاکٹر علینہ جاوید، ڈاکٹر عدنان مسعود، ڈاکٹر عبدالعزیز، سید مظہر حسین سمیت میڈیکل سٹوڈنٹس کثیر تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ سید اعجاز احمد نے فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ میں فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کو بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید