• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے پیش نظر ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کوفیلڈ میں رہنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر لاہور میں متوقع بارشوں کے پیش نظر ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے۔شہر میں موجود تمام ہاٹ سپاٹ ایریاز کی کلیئرنس کا عمل یقینی بنانے کے لیے عملہ تعینات ہے جبکہ تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کو روزانہ کی بنیاد پر 100فیصد کلیئر کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔بارش کے پانی کی بہتر نکاسی کیلئے سڑک کے کناروں پر جمی مٹی کو فوری ہٹانے کے احکامات بھی صادر کر دئیے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید