• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں 100قرنیہ ٹرانسپلانٹ مکمل

لاہور ( جنرل رپورٹر ) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض چشم کے زیر اہتمام 100 قرنیہ ٹرانسپلانٹ کی کامیابی کے ساتھ تکمیل پرایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ پرنسپل خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج ، سیالکوٹ/ سابق سربراہ شعبہ امراض چشم ، پروفیسر ہما کیانی ، پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سر گنگا رام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار، فیکلٹی ممبران ، اور پوسٹ گریجوئیٹ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ہما کیانی کا کہنا تھا کہ 4 سال قبل فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں قرنیا ٹرانسپلانٹ کا آغاز کیا گیا اور اب تک اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 100 قرنیا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ قرنیا ٹرانسپلانٹ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض چشم کا عظیم کارنامہ ہے۔تقریب کے اختتام پر چیف گیسٹ پروفیسر خالد مسعود گوندل نے 100 قرنیہ کی ٹرانسپلانٹ کی کامیاب تکمیل پر کیک کاٹا اور اعزازی شیلڈ سے نوازا ۔
لاہور سے مزید