• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے ترامیم کے ذریعے آئینِ پاکستان کوغیرمؤثر بنادیا،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے منصورہ کمیٹی روم میں مشاورتی اجلاس اور لاہور میں ممبرز عوامی کمیٹیوں کے بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئینِ پاکستان ملک کے تمام طبقات کے لیے مضبوط عمرانی معاہدہ ہے. فوجی حکمرانوں اور جمہوریت دشمن سول حکمرانوں نے ترامیم اور انحراف کے ذریعے آئینِ پاکستان کو غیرمؤثر بنادیا ہے. پوری قوم کو ازسرِنو کسی نئے عمرانی معاہدہ پر متفق اور متحد کرنا ناممکنات میں سے ہے. تمام اسٹیک ہولڈرز کو آئین میں غیرجمہوری ترامیم کے خاتمہ اور اس کی روح کے مطابق عمل پر متفق اور متحد ہونا پڑے گا. آئین، قراردادِ مقاصد اور آئین کے رہنما اُصولوں پر قومی اتفاقِ رائے تو ہے لیکن عملدرآمد نہ ہونے سے فکری، نظریاتی انتشار پیدا ہورہا ہے. لیاقت بلوچ نے کہا کہ بےاختیار بلدیاتی نظام گلی محلوں، گاؤں گوٹھوں کو کھنڈرات میں تبدیل کررہا ہے. بےاختیار بلدیاتی نظام عوام کو شہری حقوق سے محروم کررہا ہے اور نوکرشاہی کا غرور لُوٹ مار کو مضبوط کررہا ہے۔
لاہور سے مزید