• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ ایک کروڑ رشوت کا الزام‘ ایف آئی اے افسر کی ضمانت خارج

ملتان (سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ایک کروڑ روپے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسن شاہ کی درخواستِ ضمانت واپس لینے پر خارج کر دی۔چوری ‘ فائرنگ ‘ منشیات کے ملزمان کی ضمانتیں منظور‘ مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون کو ہراساں نہ کرنے کا حکم،جسٹس صداقت علی خان نے مسمات صدیقاں بی بی کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی اور انچارج سی سی ڈی وہاڑی سے اج رپورٹ طلب کر لی ہے پٹیشنر کے بیٹے تنویر احمد کو گھر سے اٹھا لیا خدشہ ہے کہ اس کے بیٹے کو جعلی پولیس مقابلے میں نہ ماردیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے ،مرضی کی شادی کرنیوالی خاتون نیلم شاہ کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہرکن عا لم کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید